Wednesday, June 08, 2016

لذیذ ترین حیدرآبادی بریانی گھر پر پکانے کا آسان طریقہ



لذیذ ترین حیدرآبادی بریانی گھر پر پکانے کا آسان طریقہ


  • Description: http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2016-06-07/news-1465308738-1247_large.jpg
  •  
  •  
  •  

حیدرآباد(نیوزڈیسک)بریانی ہم سب کو بہت پسند ہوتی ہے،اس کی خوشبوتو ہماری بھوک میں اضافہ کردیتی ہے۔آئیے آپ کو گھر میں حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء:
ایک کلوگرام بکرے کا گوشت
باسمتی چاول آدھ کلو
گرم مصالحہ ثابت دو کھانے کے چمچ
لہسن اور ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز براﺅن دو کپ
پودینے کے پتے
دہی دو کپ
ہلدی پاﺅڈر ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ کشمیری مرچ ایک کھانے کا چمچ
آئل پانچ کھانے کے چمچ
زعفران اور دودھ تھوڑاسا
ترکیب:
گوشت کو دھو کر اس میں مصالحہ جات اور دہی ڈال کر اسے فریج میں ساری رات رکھا رہنے دیں تا کہ مصالحہ جات گوشت میں رچ بس جائیں۔
پانی میں نمک ڈال کر چاول اس میں اس حد تک ابالیں کہ وہ آدھے کچے رہیں۔اس کے بعد پیاز کو آدھا براﺅن کر کے گوشت میں ڈالیںاور پکالیں، اس کے بعد اس پر چاولوں کی تہہ لگائیںاور ساتھ ہی پودینے کے پتے بھی ڈالیں۔پھر دودھ میں زعفران کو حل کر لیں اور اسے ہانڈی میں ڈال دیں۔اس کے بعد پانڈی کو بند کردیں اور 45منٹ تک دم دیں۔انتہائی مزیدار بریانی تیار ہے

ڈسکہ، رائس مل کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جھلس گئے

ڈسکہ، رائس مل کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جھلس گئے

سیالکوٹ
0
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسکہ کے قریب واقع رائس مل کا بوائلر پھٹنے سے چھ افراد جھلس گئے، فوری طبی امداد کے بعد چار افراد کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔
ڈسکہ کے قریب جیسر والا میں واقع رائس مل میں لگا بوائلر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی وجہ سے چھ مزدور بری طرح جھلس گئے، جن میں احسان اللہ، محمد ا?صف، فراز، محمد عرفان اور بابر شامل ہیں۔ جھلسنے والوں میں سے چار مزدوروں کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کا گوجرانوالہ سول ہسپتال میں علاج جاری ہے