Saturday, July 25, 2015

بارشوں اور سیلاب سے چاول کی ملکی برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ

بارشوں اور سیلاب سے چاول کی ملکی برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ

25 جولائی 2015 (15:54)


اسلام آباد (یو این پی) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چاول کی ملکی برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ریپ) کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سالانہ سے کم ہو کر ایک ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اس کی ملکی برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔ رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ شعبہ کی ترقی اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لئے جامع حکمت عملی مرتبہ کی جائے تاکہ ملکی برآمدات کے فروغ سے زرعی شعبہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

http://dailypakistan.com.pk/business/25-Jul-2015/248735

No comments:

Post a Comment