مختلف قسم کے چاولوں کے صحت پر حیران کن اثرات
لاہور(نیوزڈیسک)بلاشبہ چاول برصغیر کے گھروں میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں تاہم ہمارے ملک میں چاول کی کئی اقسام دستیاب ہیں مثلا باسمتی چاول، بھورے چاول، سفید چاول وغیرہ آیئے چاول کی ان اقسام کے فوائد جانتے ہیں۔
1۔سفید چاول
ملوں میں چونکہ چاول کئی مراحل سے گزرتا ہے جس سے اس میں شامل بعض اہم وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں لہٰذا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سفید چاولوں کو قوت بخش اور محفوظ چاولوں کے طور پر ان کی سفارش کرتی ہے جبکہ پالش کئے ہوئے چاولوں میں سوائے پھوک کے اور کچھ باقی نہیں بچتا۔
سفید چاول کے صحت پر فوائد
جسم کو کام کرنے کے لئے نشاستہ کی ضرورت ہوتی ہے اور سفید چاول اس توانائی کا ایک زبردست ذریعہ ہے تقریبا 150گرام چاولوں میں 5گرام پروٹین پائی جاتی ہے۔
2۔ بھورے چاول
بھورے چاول کے بھی صحت کے حوالے سے کئی فائدے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس کا استعمال کثرت سے نہیں کیا جاتا کیونکہ ایک تو لوگ بھورے چاول کے فوائد سے ناآشنا ہیں دوسرے یہ سفید چاول کی نسبت مہنگا ہے۔
بھورے چاول کے فوائد میں حسب ذیل فوائد شامل ہیں۔بھورے چاول حل پذیر ریشوں (فائبرز) کا بہترین ذریعہ ہیں اس سے برے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔
براﺅن چاولوں میں شامل فائبر کا مطلب ہے کہ کاربوہائٹریٹ کے ہضم ہونے کا وقت دیگر اناج کی نسبت کم ہے جن میں سفید چاول بھی شامل ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ خون میں شوگر کے اخراج کو کم کرتے ہیں اور دیگر اناج کی نسبت اس سے GIانڈکس کم ہوتا ہے جس سے زیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
3۔باسمتی چاول
باسمتی چاول ہمارے ملک میں پیدا ہونے والے چاولوں کی ایک اور قسم ہے یہ چاول بہت سے خاندانوں میں استعمال ہوتا ہے۔باسمتی چاول سفید اور بھورے ہر دو رنگوں میں دتیاب ہے باسمتی چاول میں دیگر چاولوں کی نسبت بیس فیصد زیادہ ریشے (فائبرز) پائے جاتے ہیں اور اس کا موازنہ دیگر قسم کے سفید چاولوں سے کیا جا سکتا ہے

https://dailypakistan.com.pk/08-Sep-2014/141135
No comments:
Post a Comment