Sunday, September 06, 2020

’میرے بہنوئی کی وجہ سے میرے گھر کے باہر یہ چاولوں کا ٹرک کھڑا ہے‘ آدمینے سوشل میڈیا پر ایسی تفصیل بیان کردی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ

 

’میرے بہنوئی کی وجہ سے میرے گھر کے باہر یہ چاولوں کا ٹرک کھڑا ہے‘ آدمینے سوشل میڈیا پر ایسی تفصیل بیان کردی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ  ہوجائیں

’میرے بہنوئی کی وجہ سے میرے گھر کے باہر یہ چاولوں کا ٹرک کھڑا ہے‘ آدمی نے سوشل میڈیا پر ایسی تفصیل بیان کردی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں

   

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سست الوجود آدمی گاہے بڑا نقصان اٹھاتا ہے جس کی ایک مثال بھارت سے گزشتہ روز سامنے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شیو رام داس نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے سست الوجود بہنوئی کا قصہ ٹویٹس کے ایک سلسلے میں شیئر کیا ہے جس سے انٹرنیٹ پر ہنسی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔

شیورام داس نے پہلی ٹویٹ میں لکھا کہ اوہ مائی گاڈ! میری بہن میرے بہنوئی کو روزانہ دکان سے چاول لانے بھیجتی تھی۔ اس نے روز روز دکان پر جانے سے تنگ آ کر ایک ہی بار زیادہ مقدار میں چاول خریدنے کا فیصلہ کیا اور دکان والوں کو فون پر آرڈر دے دیا۔ انہیں آرڈر سمجھنے میں غلطی ہوئی اور انہوں نے چاولوں سے بھرا ایک بڑا ٹرک گھر بھیج دیا ہے۔ ٹرک گھر کے باہر کھڑاہے اور میری بہن ہلکان ہوئی جا رہی ہے کہ اب کیا ہو گا؟

اس کے بعد پے درپے کئی ٹویٹس میں شیو رام داس اس معاملے کے بارے میں صارفین کو لائیو اپ ڈیٹ دیتا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ اگر آپ نے کبھی نہیں سنا ہے کہ کسی عورت نے ایک مرد کو مسلسل 25 مرتبہ ایک جملے سے تباہ کیا تو آپ کو میری بہن سے ملنا چاہئے۔ وہ خوفناک آر این ہے ، میں فون پر ہوں اور میں ڈر گیا ہوں اور وہ مجھ پر بھی ناراض نہیں ہے

اس کا کہنا تھا کہ واضح رہےیہ ہندوستان ہے لہذا جب میں ٹرک کہتا ہوں تو میرا مطلب ایس یو وی نہیں ہوتا ہے ، یہ چاول کے ساتھ بھرا ہوئی لوری ہے۔

اس نے کہا کہ اپ ڈیٹ: بل اب لاری ڈرائیور کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ رشوت کی پیش کش ہوئی ہے اور اسے مسترد کردیا گیا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اصول یا قیمت کا سوال تھا۔

ٹوئٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس نے لکھا ایک خوفناک مصنف کی حیثیت سے ، میں اب اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ کوئی بھی چیز خوفناک ہوسکتی ہے ، میں نے  ایک شخص کے چہرے کو غصے میں دیکھا ہے جو کہہ رہا ہے یہ ابھی تک میرے گھر کے باہر کیوں ہیں؟

اس نے لکھا ٹرک کے ڈرائیور، ہیلپر اور اس کے بہنوئی کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ٹرک ڈرائیور مصر ہے کہ انہیں چاولوں کی بوریاں اتار کر اپنے پاس رکھنی ہوں گی، وہ چاول واپس نہیں لیجائے گا۔

اس کا بہنوئی دکان کے مالک کو فون کرتے ہیں لیکن تادیر وہ فون نہیں اٹھاتا۔

پھر دکان مالک کے دست راست مانو نامی آدمی کو فون کیا جاتا ہے، وہ بھی فون نہیں اٹھاتا تاہم آدھ گھنٹے بعد خود مانو کال بیک کر دیتا ہے۔

وہ باری باری ٹرک ڈرائیور، ہیلپر اور شیو رام داس کے بہنوئی سے بات کرتا ہے تاہم فون پر معاملہ رفع دفع نہیں ہوتا ہے اور مانو جائے وقوعہ پر آنے کا اعلان کر دیتا ہے۔

آدھ گھنٹے بعد مانو موقع پر پہنچ کر ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز کرتا ہے اور ایک گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد یہ طے ہوتا ہے کہ شیو کا بہنوئی 23بوریاں چاول خریدے گا اور مانو کو رشوت کے طور پر شراب کی دو بوتلیں دے گا۔ اس کے بدلے میں مانو باقی چاول واپس بھجوا دے گا۔

شیو رام داس کے مطابق ٹرک شام 7بج کر 6منٹ پر ان کے گھر پہنچتا ہے اور رات 1بج کر 16منٹ پر مانو اور اس کے بہنوئی کے مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں۔ شیو رام داس نے کئی گھنٹوں پر محیط اس قضیے کی کچھ اس استہزائیہ انداز میں ٹوئٹر پر رپورٹنگ کی کہ اس کی ہر ٹویٹ وائرل ہوتی چلی گئی اور لاکھوں لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بنتی چلی گئیhttps://dailypakistan.com.pk/05-Sep-2020/1179694

No comments:

Post a Comment